26. یرحمئیل کی دوسری بیوی عطارہ کا ایک بیٹا اونام تھا۔
27. یرحمئیل کے پہلوٹھے رام کے بیٹے معض، یمین اور عیقر تھے۔
28. اونام کے دو بیٹے سمّی اور یدع تھے۔ سمّی کے دو بیٹے ندب اور ابی سور تھے۔
29. ابی سور کی بیوی ابی خیل کے دو بیٹے اخبان اور مولِد پیدا ہوئے۔
30. ندب کے دو بیٹے سلد اور افائم تھے۔ سلد بےاولاد مر گیا،
31. لیکن افائم کے ہاں بیٹا یِسعی پیدا ہوا۔ یِسعی سیسان کا اور سیسان اخلی کا باپ تھا۔
32. سمّی کے بھائی یدع کے دو بیٹے یتر اور یونتن تھے۔ یتر بےاولاد مر گیا،
33. لیکن یونتن کے دو بیٹے فلت اور زازا پیدا ہوئے۔ سب یرحمئیل کی اولاد تھے۔
34-35. سیسان کے بیٹے نہیں تھے بلکہ بیٹیاں۔ ایک بیٹی کی شادی اُس نے اپنے مصری غلام یرخع سے کروائی۔ اُن کے بیٹا عتّی پیدا ہوا۔
36. عتّی کے ہاں ناتن پیدا ہوا اور ناتن کے زبد،
37. زبد کے اِفلال، اِفلال کے عوبید،
38. عوبید کے یاہو، یاہو کے عزریاہ،
39. عزریاہ کے خلِص، خلِص کے اِلعاسہ،
40. اِلعاسہ کے سِسمی، سِسمی کے سلّوم،
41. سلّوم کے یقمیاہ اور یقمیاہ کے اِلی سمع۔
42. ذیل میں یرحمئیل کے بھائی کالب کی اولاد ہے: اُس کا پہلوٹھا میسع زیف کا باپ تھا اور دوسرا بیٹا مریسہ حبرون کا باپ۔
43. حبرون کے چار بیٹے قورح، تفّوح، رقم اور سمع تھے۔