۱۔تواریخ 14:2-10 اردو جیو ورژن (UGV)

2. یوں داؤد نے جان لیا کہ رب نے مجھے اسرائیل کا بادشاہ بنا کر میری بادشاہی اپنی قوم اسرائیل کی خاطر بہت سرفراز کر دی ہے۔

3. یروشلم میں جا بسنے کے بعد داؤد نے مزید شادیاں کیں۔ نتیجے میں یروشلم میں اُس کے کئی بیٹے بیٹیاں پیدا ہوئے۔

4. جو بیٹے وہاں پیدا ہوئے وہ یہ تھے: سموع، سوباب، ناتن، سلیمان،

5. اِبحار، اِلی سوع، اِلفلط،

6. نوجہ، نفج، یفیع،

7. اِلی سمع، بعل یدع اور اِلی فلط۔

8. جب فلستیوں کو اطلاع ملی کہ داؤد کو مسح کر کے اسرائیل کا بادشاہ بنایا گیا ہے تو اُنہوں نے اپنے فوجیوں کو اسرائیل میں بھیج دیا تاکہ اُسے پکڑ لیں۔ جب داؤد کو پتا چل گیا تو وہ اُن کا مقابلہ کرنے کے لئے گیا۔

9. جب فلستی اسرائیل میں پہنچ کر وادیٔ رفائیم میں پھیل گئے

10. تو داؤد نے رب سے دریافت کیا، ”کیا مَیں فلستیوں پر حملہ کروں؟ کیا تُو مجھے اُن پر فتح بخشے گا؟“ رب نے جواب دیا، ”ہاں، اُن پر حملہ کر! مَیں اُنہیں تیرے قبضے میں کر دوں گا۔“

۱۔تواریخ 14