گنتی 9:1-4 اردو جیو ورژن (UGV)

1. اسرائیلیوں کو مصر سے نکلے ایک سال ہو گیا تھا۔ دوسرے سال کے پہلے مہینے میں رب نے دشتِ سینا میں موسیٰ سے بات کی۔

2. ”لازم ہے کہ اسرائیلی عیدِ فسح کو مقررہ وقت پر منائیں،

3. یعنی اِس مہینے کے چودھویں دن، سورج کے غروب ہونے کے عین بعد۔ اُسے تمام قواعد کے مطابق منانا۔“

4. چنانچہ موسیٰ نے اسرائیلیوں سے کہا کہ وہ عیدِ فسح منائیں،

گنتی 9