گنتی 6:21-27 اردو جیو ورژن (UGV)

21. جو اپنے آپ کو رب کے لئے مخصوص کرتا ہے وہ ایسا ہی کرے۔ لازم ہے کہ وہ اِن ہدایات کے مطابق تمام قربانیاں پیش کرے۔ اگر گنجائش ہو تو وہ اَور بھی پیش کر سکتا ہے۔ بہر حال لازم ہے کہ وہ اپنی مَنت اور یہ ہدایات پوری کرے۔“

22. رب نے موسیٰ سے کہا،

23. ”ہارون اور اُس کے بیٹوں کو بتا دینا کہ وہ اسرائیلیوں کو یوں برکت دیں،

24. ’رب تجھے برکت دے اور تیری حفاظت کرے۔

25. رب اپنے چہرے کا مہربان نور تجھ پر چمکائے اور تجھ پر رحم کرے۔

26. رب کی نظرِ کرم تجھ پر ہو، اور وہ تجھے سلامتی بخشے۔‘

27. یوں وہ میرا نام لے کر اسرائیلیوں کو برکت دیں۔ پھر مَیں اُنہیں برکت دوں گا۔“

گنتی 6