گنتی 13:6-18 اردو جیو ورژن (UGV)

6. یہوداہ کے قبیلے سے کالب بن یفُنّہ،

7. اِشکار کے قبیلے سے اِجال بن یوسف،

8. افرائیم کے قبیلے سے ہوسیع بن نون،

9. بن یمین کے قبیلے سے فلطی بن رفُو،

10. زبولون کے قبیلے سے جدی ایل بن سودی،

11. یوسف کے بیٹے منسّی کے قبیلے سے جَدی بن سُوسی،

12. دان کے قبیلے سے عمی ایل بن جملّی،

13. آشر کے قبیلے سے ستور بن میکائیل،

14. نفتالی کے قبیلے سے نخبی بن وُفسی،

15. جد کے قبیلے سے جیُوایل بن ماکی۔

16. موسیٰ نے اِن ہی بارہ آدمیوں کو ملک کا جائزہ لینے کے لئے بھیجا۔ اُس نے ہوسیع کا نام یشوع یعنی ’رب نجات ہے‘ میں بدل دیا۔

17. اُنہیں رُخصت کرنے سے پہلے اُس نے کہا، ”دشتِ نجب سے گزر کر پہاڑی علاقے تک پہنچو۔

18. معلوم کرو کہ یہ کس طرح کا ملک ہے اور اُس کے باشندے کیسے ہیں۔ کیا وہ طاقت ور ہیں یا کمزور، تعداد میں کم ہیں یا زیادہ؟

گنتی 13