21. دیسون، ایصر اور دیسان تھے۔ سعیر کے یہ بیٹے ملکِ ادوم میں حوری قبیلوں کے سردار تھے۔
22. لوطان حوری اور ہیمام کا باپ تھا۔ (تِمنع لوطان کی بہن تھی۔)
23. سوبل کے بیٹے علوان، مانحت، عیبال، سفو اور اونام تھے۔
24. صِبعون کے بیٹے ایّاہ اور عنہ تھے۔ اِسی عنہ کو گرم چشمے ملے جب وہ بیابان میں اپنے باپ کے گدھے چَرا رہا تھا۔
25. عنہ کا ایک بیٹا دیسون اور ایک بیٹی اُہلی بامہ تھی۔
26. دیسون کے چار بیٹے حمدان، اِشبان، یِتران اور کِران تھے۔
27. ایصر کے تین بیٹے بِلہان، زعوان اور عقان تھے۔
28. دیسان کے دو بیٹے عُوض اور اران تھے۔
29-30. یہی یعنی لوطان، سوبل، صِبعون، عنہ، دیسون، ایصر اور دیسان سعیر کے ملک میں حوری قبائل کے سردار تھے۔
31. اِس سے پہلے کہ اسرائیلیوں کا کوئی بادشاہ تھا ذیل کے بادشاہ یکے بعد دیگرے ملکِ ادوم میں حکومت کرتے تھے:
32. بالع بن بعور جو دنہابا شہر کا تھا ملکِ ادوم کا پہلا بادشاہ تھا۔
33. اُس کی موت پر یوباب بن زارح جو بُصرہ شہر کا تھا۔
34. اُس کی موت پر حُشام جو تیمانیوں کے ملک کا تھا۔
35. اُس کی موت پر ہدد بن بِدد جس نے ملکِ موآب میں مِدیانیوں کو شکست دی۔ وہ عویت کا تھا۔
36. اُس کی موت پر سملہ جو مسرِقہ کا تھا۔
37. اُس کی موت پر ساؤل جو دریائے فرات پر رحوبوت شہر کا تھا۔
38. اُس کی موت پر بعل حنان بن عکبور۔
39. اُس کی موت پر ہدد جو فاعُو شہر کا تھا (بیوی کا نام مہیطب ایل بنت مطرِد بنت میزاہاب تھا)۔
40-43. عیسَو سے ادومی قبیلوں کے یہ سردار نکلے: تِمنع، علوَہ، یتیت، اُہلی بامہ، ایلہ، فینون، قنز، تیمان، مِبصار، مجدی ایل اور عِرام۔ ادوم کے سرداروں کی یہ فہرست اُن کی موروثی زمین کی آبادیوں اور قبیلوں کے مطابق ہی بیان کی گئی ہے۔ عیسَو اُن کا باپ ہے۔