27. حصار سوعال، بیرسبع گرد و نواح کی آبادیوں سمیت،
28. صِقلاج، مکوناہ گرد و نواح کی آبادیوں سمیت،
29. عین رِمّون، صُرعہ، یرموت،
30. زنوح، عدُلام گرد و نواح کی حویلیوں سمیت، لکیس گرد و نواح کے کھیتوں سمیت اور عزیقہ گرد و نواح کی آبادیوں سمیت۔ غرض، وہ جنوب میں بیرسبع سے لے کر شمال میں وادیٔ ہنوم تک آباد تھے۔
31. بن یمین کے قبیلے کی رہائش ذیل کے مقاموں میں تھی۔جِبع، مِکماس، عیّاہ، بیت ایل گرد و نواح کی آبادیوں سمیت،
32. عنتوت، نوب، عننیاہ،
33. حصور، رامہ، جِتّیم،
34. حادید، ضبوعیم، نبلّاط،
35. لُود، اونو اور کاری گروں کی وادی۔
36. لاوی قبیلے کے کچھ خاندان جو پہلے یہوداہ میں رہتے تھے اب بن یمین کے قبائلی علاقے میں آباد ہوئے۔