9. یوں یہ جاندار اُس کی تمجید، عزت اور شکر کرتے ہیں جو تخت پر بیٹھا ہے اور ابد تک زندہ ہے۔ جب بھی وہ یہ کرتے ہیں
10. تو 24 بزرگ تخت پر بیٹھنے والے کے سامنے منہ کے بل ہو کر اُسے سجدہ کرتے ہیں جو ازل سے ابد تک زندہ ہے۔ ساتھ ساتھ وہ اپنے سونے کے تاج تخت کے سامنے رکھ کر کہتے ہیں،
11. ”اے رب ہمارے خدا،تُو جلال، عزت اور قدرت کے لائق ہے۔کیونکہ تُو نے سب کچھ خلق کیا۔تمام چیزیں تیری ہی مرضی سے تھیں اور پیدا ہوئیں۔“