متی 22:39-46 اردو جیو ورژن (UGV)

39. اور دوسرا حکم اِس کے برابر یہ ہے، ’اپنے پڑوسی سے ویسی محبت رکھنا جیسی تُو اپنے آپ سے رکھتا ہے۔‘

40. تمام شریعت اور نبیوں کی تعلیمات اِن دو احکام پر مبنی ہیں۔“

41. جب فریسی اکٹھے تھے تو عیسیٰ نے اُن سے پوچھا،

42. ”تمہارا مسیح کے بارے میں کیا خیال ہے؟ وہ کس کا فرزند ہے؟“اُنہوں نے جواب دیا، ”وہ داؤد کا فرزند ہے۔“

43. عیسیٰ نے کہا، ”تو پھر داؤد روح القدس کی معرفت اُسے کس طرح ’رب‘ کہتا ہے؟ کیونکہ وہ فرماتا ہے،

44. ’رب نے میرے رب سے کہا،میرے دہنے ہاتھ بیٹھ،جب تک مَیں تیرے دشمنوں کوتیرے پاؤں کے نیچے نہ کر دوں۔‘

45. داؤد تو خود مسیح کو رب کہتا ہے۔ تو پھر وہ کس طرح اُس کا فرزند ہو سکتا ہے؟“

46. کوئی بھی جواب نہ دے سکا، اور اُس دن سے کسی نے بھی اُس سے مزید کچھ پوچھنے کی جرأت نہ کی۔

متی 22