67. اُنہوں نے کہا، ”اگر تُو مسیح ہے تو ہمیں بتا!“عیسیٰ نے جواب دیا، ”اگر مَیں تم کو بتاؤں تو تم میری بات نہیں مانو گے،
68. اور اگر تم سے پوچھوں تو تم جواب نہیں دو گے۔
69. لیکن اب سے ابنِ آدم اللہ تعالیٰ کے دہنے ہاتھ بیٹھا ہو گا۔“
70. سب نے پوچھا، ”تو پھر کیا تُو اللہ کا فرزند ہے؟“اُس نے جواب دیا، ”جی، تم خود کہتے ہو۔“
71. اِس پر اُنہوں نے کہا، ”اب ہمیں کسی اَور گواہی کی کیا ضرورت رہی؟ کیونکہ ہم نے یہ بات اُس کے اپنے منہ سے سن لی ہے۔“