زکریا 3:6-10 اردو جیو ورژن (UGV)

6. یشوع سے اُس نے بڑی سنجیدگی سے کہا،

7. ”رب الافواج فرماتا ہے، ’میری راہوں پر چل کر میرے احکام پر عمل کر تو تُو میرے گھر کی راہنمائی اور اُس کی بارگاہوں کی دیکھ بھال کرے گا۔ پھر مَیں تیرے لئے یہاں آنے اور حاضرین میں کھڑے ہونے کا راستہ قائم رکھوں گا۔

8. اے امامِ اعظم یشوع، سن! تُو اور تیرے سامنے بیٹھے تیرے امام بھائی مل کر اُس وقت کی طرف اشارہ ہیں جب مَیں اپنے خادم کو جو کونپل کہلاتا ہے آنے دوں گا۔

9. دیکھو وہ جوہر جو مَیں نے یشوع کے سامنے رکھا ہے۔ اُس ایک ہی پتھر پر سات آنکھیں ہیں۔‘ رب الافواج فرماتا ہے، ’مَیں اُس پر کتبہ کندہ کر کے ایک ہی دن میں اِس ملک کا گناہ مٹا دوں گا۔

10. اُس دن تم ایک دوسرے کو اپنی انگور کی بیل اور اپنے انجیر کے درخت کے سائے میں بیٹھنے کی دعوت دو گے۔‘ یہ رب الافواج کا فرمان ہے۔“

زکریا 3