زبور 134 اردو جیو ورژن (UGV)

رب کے گھر میں رات کی ستائش

1. زیارت کا گیت۔آؤ، رب کی ستائش کرو، اے رب کے تمام خادمو جو رات کے وقت رب کے گھر میں کھڑے ہو۔

2. مقدِس میں اپنے ہاتھ اُٹھا کر رب کی تمجید کرو!

3. رب صیون سے تجھے برکت دے، آسمان و زمین کا خالق تجھے برکت دے۔