خروج 12:43-47 اردو جیو ورژن (UGV)

43. رب نے موسیٰ اور ہارون سے کہا، ”فسح کی عید کے یہ اصول ہیں:کسی بھی پردیسی کو فسح کی عید کا کھانا کھانے کی اجازت نہیں ہے۔

44. اگر تم نے کسی غلام کو خرید کر اُس کا ختنہ کیا ہے تو وہ فسح کا کھانا کھا سکتا ہے۔

45. لیکن غیرشہری یا مزدور کو فسح کا کھانا کھانے کی اجازت نہیں ہے۔

46. یہ کھانا ایک ہی گھر کے اندر کھانا ہے۔ نہ گوشت گھر سے باہر لے جانا، نہ لیلے کی کسی ہڈی کو توڑنا۔

47. لازم ہے کہ اسرائیل کی پوری جماعت یہ عید منائے۔

خروج 12