16. ہر موقع سے پورا فائدہ اُٹھائیں، کیونکہ دن بُرے ہیں۔
17. اِس لئے احمق نہ بنیں بلکہ خداوند کی مرضی کو سمجھیں۔
18. شراب میں متوالے نہ ہو جائیں، کیونکہ اِس کا انجام عیاشی ہے۔ اِس کے بجائے روح القدس سے معمور ہوتے جائیں۔
19. زبوروں، حمد و ثنا اور روحانی گیتوں سے ایک دوسرے کی حوصلہ افزائی کریں۔ اپنے دلوں میں خداوند کے لئے گیت گائیں اور نغمہ سرائی کریں۔