اِفسیوں 5:11-17 اردو جیو ورژن (UGV)

11. تاریکی کے بےپھل کاموں میں حصہ نہ لیں بلکہ اُنہیں روشنی میں لائیں۔

12. کیونکہ جو کچھ یہ لوگ پوشیدگی میں کرتے ہیں اُس کا ذکر کرنا بھی شرم کی بات ہے۔

13. لیکن سب کچھ بےنقاب ہو جاتا ہے جب اُسے روشنی میں لایا جاتا ہے۔

14. کیونکہ جو روشنی میں لایا جاتا ہے وہ روشن ہو جاتا ہے۔ اِس لئے کہا جاتا ہے،”اے سونے والے، جاگ اُٹھ!مُردوں میں سے جی اُٹھ،تو مسیح تجھ پر چمکے گا۔“

15. چنانچہ بڑی احتیاط سے اِس پر دھیان دیں کہ آپ زندگی کس طرح گزارتے ہیں — بےسمجھ یا سمجھ دار لوگوں کی طرح۔

16. ہر موقع سے پورا فائدہ اُٹھائیں، کیونکہ دن بُرے ہیں۔

17. اِس لئے احمق نہ بنیں بلکہ خداوند کی مرضی کو سمجھیں۔

اِفسیوں 5