40. اِس لئے خبردار! ایسا نہ ہو کہ وہ بات آپ پر پوری اُترے جو نبیوں کے صحیفوں میں لکھی ہے،
41. ’غور کرو، مذاق اُڑانے والو!حیرت زدہ ہو کر ہلاک ہو جاؤ۔کیونکہ مَیں تمہارے جیتے جی ایک ایسا کام کروں گاجس کی جب خبر سنو گےتو تمہیں یقین نہیں آئے گا‘۔“
42. جب پولس اور برنباس عبادت خانے سے نکلنے لگے تو لوگوں نے اُن سے گزارش کی، ”اگلے سبت ہمیں اِن باتوں کے بارے میں مزید کچھ بتائیں۔“
43. عبادت کے بعد بہت سے یہودی اور یہودی ایمان کے نومرید پولس اور برنباس کے پیچھے ہو لئے، اور دونوں نے اُن سے بات کر کے اُن کی حوصلہ افزائی کی کہ اللہ کے فضل پر قائم رہیں۔