۳-یُوحنّا 1:1-8 Urdu Bible Revised Version (URD)

1. مُجھ بزُرگ کی طرف سےاُس پیارے گیُِس کے نام جِس سے مَیں سچّی مُحبّت رکھتا ہُوں۔

2. اَے پیارے! مَیں یہ دُعا کرتا ہُوں کہ جِس طرح تُو رُوحانی ترقّی کر رہا ہے اُسی طرح تُو سب باتوں میں ترقّی کرے اور تندرُست رہے۔

3. کیونکہ جب بھائِیوں نے آکر تیری اُس سچّائی کی گواہی دی جِس پر تُو حقِیقت میںچلتا ہے تو مَیں نِہایت خُوش ہُؤا۔

4. میرے لِئے اِس سے بڑھ کر اور کوئی خُوشی نہیں کہ مَیں اپنے فرزندوں کو حق پر چلتے ہُوئے سُنوں۔

5. اَے پیارے! جو کُچھ تُو اُن بھائِیوں کے ساتھ کرتا ہے جو پردیسی بھی ہیں وہ دِیانت سے کرتا ہے۔

6. اُنہوں نے کلِیسیا کے سامنے تیری مُحبّت کی گواہی دی تھی ۔ اگر تُو اُنہیں اُس طرح روانہ کرے گا جِس طرح خُدا کے لوگوں کو مُناسِب ہے تو اچھّا کرے گا۔

7. کیونکہ وہ اُس نام کی خاطِر نِکلے ہیں اور غَیر قَوموں سے کُچھ نہیں لیتے۔

8. پس اَیسوں کی خاطِرداری کرنا ہم پر فرض ہے تاکہ ہم بھی حق کی تائِید میں اُن کے ہم خِدمت ہوں۔

۳-یُوحنّا 1