1. اور ہم جو اُس کے ساتھ کام میں شرِیک ہیں یہ بھی اِلتماس کرتے ہیں کہ خُدا کا فضل جو تُم پر ہُؤا بے فائِدہ نہ رہنے دو۔
2. کیونکہ وہ فرماتا ہے کہ مَیں نے قبُولِیّت کے وقت تیری سُن لیاور نجات کے دِن تیری مدد کی ۔ دیکھو اب قبُولِیّت کا وقت ہے ۔ دیکھو یہ نجات کا دِن ہے۔
3. ہم کِسی بات میں ٹھوکر کھانے کا کوئی مَوقع نہیں دیتے تاکہ ہماری خِدمت پر حرف نہ آئے۔
4. بلکہ خُدا کے خادِموں کی طرح ہر بات سے اپنی خُوبی ظاہِر کرتے ہیں ۔ بڑے صبر سے۔ مُصِیبت سے ۔ اِحتیاج سے ۔ تنگی سے۔
5. کوڑے کھانے سے ۔ قَید ہونے سے ۔ ہنگاموں سے ۔ مِحنتوں سے ۔ بیداری سے ۔ فاقوں سے۔
6. پاکِیزگی سے ۔ عِلم سے ۔ تحمُّل سے ۔ مِہربانی سے رُوحُ القُدس سے ۔ بے رِیا مُحبّت سے۔
7. کلامِ حق سے ۔ خُدا کی قُدرت سے ۔ راست بازی کے ہتھیاروں کے وسِیلہ سے جو دہنے بائیں ہیں۔
8. عِزّت اور بے عِزّتی کے وسِیلہ سے ۔ بدنامی اور نیک نامی کے وسِیلہ سے گو گُمراہ کرنے والے معلُوم ہوتے ہیں پِھر بھی سچّے ہیں۔