2. اور حبرُو ن میں داؤُد کے ہاں بیٹے پَیدا ہُوئے ۔ امنُو ن اُس کا پہلوٹھا تھا جو یزرعیلی اخِینو عم کے بطن سے تھا۔
3. اور دُوسرا کِلیا ب تھا جو کرِمِلی نابال کی بِیوی ابِیجیل سے ہُؤا ۔ تِیسرا ابی سلو م تھا جو جسُور کے بادشاہ تلمی کی بیٹی معکہ سے ہُؤا۔
4. چَوتھا ادونیا ہ تھا جو حِجیّت کا بیٹا تھا اور پانچواں سفطیاہ جو ابیطا ل کا بیٹا تھا۔
5. اور چھٹا اِترِعا م تھا جو داؤُد کی بِیوی عِجلاہ سے ہُؤا ۔ یہ داؤُد کے ہاں حبرُو ن میں پَیدا ہُوئے۔
6. اور جب ساؤُل کے گھرانے اور داؤُد کے گھرانے میں جنگ ہو رہی تھی تو ابنیر نے ساؤُل کے گھرانے میں خُوب زور پَیدا کر لِیا۔