۲-سلاطِین 9:2-15 Urdu Bible Revised Version (URD)

2. اور جب تُو وہاں پُہنچے تو یاہُو بِن یہُوسفط بِن نِمسی کو پُوچھ اور اندر جا کر اُسے اُس کے بھائِیوں میں سے اُٹھوا اور اندر کی کوٹھری میں لے جا۔

3. پِھر تیل کی یہ کُپّی لے کر اُس کے سر پر ڈال اور کہہ خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ مَیں نے تُجھے مَسح کر کے اِسرا ئیل کا بادشاہ بنایا ہے ۔ پِھر تُو دروازہ کھول کر بھاگنا اور ٹھہرنا مت۔

4. سو وہ جوان یعنی وہ جوان جو نبی تھا راما ت جِلعاد کو گیا۔

5. اور جب وہ پُہنچا تو لشکر کے سردار بَیٹھے ہُوئے تھے ۔ اُس نے کہا اَے سردار میرے پاس تیرے لِئے ایک پَیغام ہے ۔یاہُو نے کہا ہم سبھوں میں سے کِس کے لِئے؟اُس نے کہا اَے سردار تیرے لِئے۔

6. سو وہ اُٹھ کر اُس گھر میں گیا ۔ تب اُس نے اُس کے سر پر وہ تیل ڈالا اور اُس سے کہا خُداوند اِسرا ئیل کا خُدا یُوں فرماتا ہے کہ مَیں نے تُجھے مسح کر کے خُداوند کی قَوم یعنی اِسرا ئیل کا بادشاہ بنایا ہے۔

7. سو تُو اپنے آقا اخی ا ب کے گھرانے کو مار ڈالنا تاکہ مَیں اپنے بندوں نبِیوں کے خُون کا اور خُداوند کے سب بندوں کے خُون کا اِنتِقام اِیز بِل کے ہاتھ سے لُوں۔

8. کیونکہ اخی اب کا سارا گھرانا نابُود ہو گا اور مَیں اخی اب کی نسل کے ہر ایک لڑکے کو اور اُس کو جو اِسرا ئیل میں بند ہے اور اُس کو جو آزاد چُھوٹا ہُؤا ہے کاٹ ڈالُوں گا۔

9. اور مَیں اخی اب کے گھر کو نباط کے بیٹے یرُبعا م کے گھر اور اخیا ہ کے بیٹے بعشا کے گھر کی مانِند کر دُوں گا۔

10. اور اِیزبِل کو یزر عیل کے عِلاقہ میں کُتّے کھائیں گے ۔ وہاں کوئی نہ ہو گا جو اُسے دفن کرے ۔ پِھر وہ دروازہ کھول کر بھاگا۔

11. تب یاہُو اپنے آقا کے خادِموں کے پاس باہر آیا اور ایک نے اُس سے پُوچھا سب خَیر تو ہے؟ یہ دِیوانہ تیرے پاس کیوں آیا تھا؟اُس نے اُن سے کہا تُم اُس شخص سے اور اُس کے پَیغام سے واقِف ہو۔

12. اُنہوں نے کہا یہ جُھوٹ ہے ۔ اب ہم کو حال بتا ۔اُس نے کہا اُس نے مُجھ سے اِس اِس طرح کی بات کی اور کہا کہ خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ مَیں نے تُجھے مَسح کر کے اِسرا ئیل کا بادشاہ بنایا ہے۔

13. تب اُنہوں نے جلدی کی اور ہر ایک نے اپنی پوشاک لے کر اُس کے نِیچے سِیڑِھیوں کی چوٹی پر بِچھائی اور نرسِنگا پُھونک کر کہنے لگے کہ یاہُو بادشاہ ہے۔

14. سو یاہُو بِن یہُوسفط بِن نِمسی نے یُورا م کے خِلاف سازِش کی (اور یُورا م سارے اِسرا ئیل سمیت شاہِ ارا م حزائیل کے سبب سے راما ت جِلعاد کی حِمایت کر رہا تھا۔

15. لیکن یُورا م بادشاہ لَوٹ گیا تھا تاکہ یزرعیل میں اُن زخموں کا عِلاج کرائے جو شاہِ ارا م حزائیل سے لڑتے وقت ارامیوں کے ہاتھ سے لگے تھے) تب یاہُو نے کہا اگر تُمہاری مرضی یِہی ہے تو کوئی یزرعیل جا کر خبر کرنے کے لِئے اِس شہر سے بھاگنے اور نِکلنے نہ پائے۔

۲-سلاطِین 9