27. اور وہ بھی اخی ا ب کے گھرانے کی راہ پر چلا اور اُس نے اخی ا ب کے گھرانے کی مانِند خُداوند کی نظر میں بدی کی کیونکہ وہ اخی ا ب کے گھرانے کا داماد تھا۔
28. اور وہ اخی ا ب کے بیٹے یُورا م کے ساتھ راما ت جِلعا د میں شاہِ ارا م حزائیل سے لڑنے کو گیا اور ارامیوں نے یُورا م کو زخمی کِیا۔
29. سو یُورا م بادشاہ لَوٹ گیا تاکہ وہ یزر عیل میں اُن زخموں کا عِلاج کرائے جو شاہِ ارا م حزائیل سے لڑتے وقت رامہ میں ارامیوں کے ہاتھ سے لگے تھے اور شاہِ یہُودا ہ یہُورا م کا بیٹا اخزیا ہ اخی ا ب کے بیٹے یُورا م کو دیکھنے کے لِئے یزرعیل میں آیا کیونکہ وہ بِیمار تھا۔