۲-سلاطِین 5:23-27 Urdu Bible Revised Version (URD)

23. نعما ن نے کہا خُوشی سے دو قِنطار لے اور وہ اُس سے بجِّد ہُؤا اور اُس نے دو قِنطار چاندی دو تَھیلِیوں میں باندھی اور دو جوڑے کپڑوں سمیت اُن کو اپنے دو نَوکروں پر لادا اور وہ اُن کو لے کر اُس کے آگے آگے چلے۔

24. اور اُس نے ٹِیلے پر پُہنچ کر اُن کے ہاتھ سے اُن کو لے لِیا اور گھر میں رکھ دِیا اور اُن مَردوں کو رُخصت کِیا ۔ سو وہ چلے گئے۔

25. لیکن آپ اندر جا کر اپنے آقا کے حضُور کھڑا ہو گیا ۔ الِیشع نے اُس سے کہا جیحاز ی تُو کہاں سے آ رہا ہے؟اُس نے کہا تیرا خادِم تو کہِیں نہیں گیا تھا۔

26. اُس نے اُس سے کہا کیا میرا دِل اُس وقت تیرے ساتھ نہ تھا جب وہ شخص تُجھ سے مِلنے کو اپنے رتھ پر سے لَوٹا؟ کیا رُوپَے لینے اور پوشاک اور زَیتُون کے باغوں اور تاکِستانوں اور بھیڑوں اور بَیلوں اور غُلاموں اور لَونڈِیوں کے لینے کا یہ وقت ہے؟۔

27. اِس لِئے نعما ن کا کوڑھ تُجھے اور تیری نسل کو سدا لگا رہے گا ۔سو وہ برف سا سفید کوڑھی ہو کر اُس کے سامنے سے چلا گیا۔

۲-سلاطِین 5