13. اور بادشاہ نے اُن اُونچے مقاموں پر نجاست ڈلوائی جو یروشلیِم کے مُقابِل کوہِ آلایش کی دہنی طرف تھے جِن کو اِسرا ئیل کے بادشاہ سُلیما ن نے صَیدانیوں کی نفرتی عستارا ت اور موآبیوں کے نفرتی کمُو س اور بنی عمُّون کے نفرتی مِلکُو م کے لِئے بنایا تھا۔
14. اور اُس نے سُتُونوں کو ٹُکڑے ٹُکڑے کر دِیا اور یسِیرتوں کو کاٹ ڈالا اور اُن کی جگہ میں مُردوں کی ہڈِّیاں بھر دِیں۔
15. پِھر بَیت ا یل کا وہ مذبح اور وہ اُونچا مقام جِسے نباط کے بیٹے یرُبعا م نے بنایا تھا جِس نے اِسرا ئیل سے گُناہ کرایا ۔ سو اِس مذبح اور اُونچے مقام دونوں کو اُس نے ڈھا دِیا اور اُونچے مقام کو جلا دِیا اور اُسے کُوٹ کُوٹ کر خاک کر دِیا اور یسِیرت کو جلا دِیا۔
16. اور جب یُوسیا ہ مُڑا تو اُس نے اُن قبروں کو دیکھا جو وہاں اُس پہاڑ پر تِھیں ۔ سو اُس نے لوگ بھیج کر اُن قبروں میں سے ہڈِّیاں نِکلوائِیں اور اُن کو اُس مذبح پر جلا کر اُسے ناپاک کِیا ۔ یہ خُداوند کے سُخن کے مُطابِق ہُؤا جِسے اُس مَردِ خُدا نے جِس نے اِن باتوں کی خبر دی تھی سُنایا تھا۔
17. پِھر اُس نے پُوچھا یہ کَیسی یادگار ہے جِسے مَیں دیکھتا ہُوں؟شہر کے لوگوں نے اُسے بتایا یہ اُس مَردِ خُدا کی قبر ہے جِس نے یہُودا ہ سے آ کر اِن کاموں کی جو تُو نے بَیت ا یل کے مذبح سے کِئے خبر دی۔
18. تب اُس نے کہا اُسے رہنے دو ۔ کوئی اُس کی ہڈِّیوں کو نہ سرکائے ۔سو اُنہوں نے اُس کی ہڈِّیاں اُس نبی کی ہڈِّیوں کے ساتھ جو سامرِ یہ سے آیا تھا رہنے دِیں۔
19. اور یُوسیا ہ نے اُن اُونچے مقاموں کے سب گھروں کو بھی جو سامرِ یہ کے شہروں میں تھے جِن کو اِسرا ئیل کے بادشاہوں نے خُداوند کو غُصّہ دِلانے کو بنایا تھا ڈھایا اور جَیسا اُس نے بَیت ا یل میں کِیا تھا وَیسا ہی اُن سے بھی کِیا۔