1. اور شاہِ یہُودا ہ آخز کے بارھویں برس سے اَیلہ کا بیٹا ہُو سِیع اِسرا ئیل پر سامرِ یہ میں سلطنت کرنے لگا اور اُس نے نَو برس سلطنت کی۔
2. اور اُس نے خُداوند کی نظر میں بدی کی تَو بھی اِسرا ئیل کے اُن بادشاہوں کی مانِند نہیں جو اُس سے پہلے ہُوئے۔
3. اور شاہِ اسُور سلمنسر نے اِس پر چڑھائی کی اور ہُوسِیع اُس کا خادِم ہو گیا اور اُس کے لِئے ہدیہ لایا۔
4. اور شاہِ اسُور نے ہُوسِیع کی سازِش معلُوم کر لی کیونکہ اُس نے شاہِ مِصر سو کے پاس ایلچی بھیجے اور شاہِ اسُور کو ہدیہ نہ دِیا جَیسا وہ سال بسال دیتا تھا ۔ سو شاہِ اسُور نے اُسے بند کر دِیا اور قَیدخانہ میں اُس کے بیڑیاں ڈال دِیں۔
5. اور شاہِ اسُور نے ساری مملکت پر چڑھائی کی اور سامرِ یہ کو جا کر تِین برس اُسے گھیرے رہا۔
6. اور ہُو سِیع کے نویں برس شاہِ اسُور نے سامرِ یہ کو لے لِیا اور اِسرا ئیل کو اسِیر کر کے اسُور میں لے گیا اور اُن کو خلح میں اور جَوزا ن کی ندی خابُور پر اور مادیوں کے شہروں میں بسایا۔