۲-سلاطِین 17:1-4 Urdu Bible Revised Version (URD)

1. اور شاہِ یہُودا ہ آخز کے بارھویں برس سے اَیلہ کا بیٹا ہُو سِیع اِسرا ئیل پر سامرِ یہ میں سلطنت کرنے لگا اور اُس نے نَو برس سلطنت کی۔

2. اور اُس نے خُداوند کی نظر میں بدی کی تَو بھی اِسرا ئیل کے اُن بادشاہوں کی مانِند نہیں جو اُس سے پہلے ہُوئے۔

3. اور شاہِ اسُور سلمنسر نے اِس پر چڑھائی کی اور ہُوسِیع اُس کا خادِم ہو گیا اور اُس کے لِئے ہدیہ لایا۔

4. اور شاہِ اسُور نے ہُوسِیع کی سازِش معلُوم کر لی کیونکہ اُس نے شاہِ مِصر سو کے پاس ایلچی بھیجے اور شاہِ اسُور کو ہدیہ نہ دِیا جَیسا وہ سال بسال دیتا تھا ۔ سو شاہِ اسُور نے اُسے بند کر دِیا اور قَیدخانہ میں اُس کے بیڑیاں ڈال دِیں۔

۲-سلاطِین 17