7. اور عزر یاہ اپنے باپ دادا کے ساتھ سو گیا اور اُنہوں نے اُسے داؤُد کے شہر میں اُس کے باپ دادا کے ساتھ دفن کِیا اور اُس کا بیٹا یُوتام اُس کی جگہ بادشاہ ہُؤا۔
8. اور شاہِ یہُودا ہ عزر یاہ کے اڑتِیسویں سال یرُبعا م کے بیٹے زکر یاہ نے اِسرا ئیل پر سامرِ یہ میں چھ مہِینے بادشاہی کی۔
9. اور اُس نے خُداوند کی نظر میں بدی کی جِس طرح اُس کے باپ دادا نے کی تھی اور نباط کے بیٹے یرُبعا م کے گُناہوں سے جِن سے اُس نے اِسرا ئیل سے گُناہ کرایا باز نہ آیا۔
10. اور یبِیس کے بیٹے سلُوم نے اُس کے خِلاف سازِش کی اور لوگوں کے سامنے اُسے مارا اور قتل کِیا اور اُس کی جگہ بادشاہ ہو گیا۔
11. اور زکر یاہ کے باقی کام اِسرا ئیل کے بادشاہوں کی توارِیخ کی کِتاب میں قلم بند ہیں۔
12. اور خُداوند کا وہ وعدہ جو اُس نے یاہُو سے کِیا یِہی تھا کہ چَوتھی پُشت تک تیرے فرزند اِسرا ئیل کے تخت پر بَیٹھیں گے ۔ سو وَیسا ہی ہُؤا۔
13. اور شاہِ یہُودا ہ عُزّیاہ کے اُنتالِیسویں برس یبِیس کا بیٹا سلُوم بادشاہی کرنے لگا اور اُس نے سامرِ یہ میں مہِینہ بھر سلطنت کی۔
14. اور جاد ی کا بیٹا مناحِم تِرضہ سے چلا اور سامرِ یہ میں آیا اور یبِیس کے بیٹے سلُوم کو سامرِ یہ میں مارا اور قتل کِیا اور اُس کی جگہ بادشاہ ہو گیا۔
15. اورسلُوم کے باقی کام اور جو سازِش اُس نے کی سو دیکھو وہ اِسرا ئیل کے بادشاہوں کی توارِیخ کی کِتاب میں قلم بند ہیں۔
16. پِھر مناحِم نے تِرضہ سے جا کر تِفسح کو اور اُن سبھوں کو جو وہاں تھے اور اُس کی حُدُود کو مارا اور مارنے کا سبب یہ تھا کہ اُنہوں نے اُس کے لِئے پھاٹک نہیں کھولے تھے اور اُس نے وہاں کی سب حامِلہ عَورتوں کو چِیر ڈالا۔
17. اور شاہِ یہُودا ہ عزر یاہ کے اُتنالِیسویں برس سے جاد ی کا بیٹا مناحِم اِسرا ئیل پر سلطنت کرنے لگا اور اُس نے سامرِ یہ میں دس برس سلطنت کی۔
18. اور اُس نے خُداوند کی نظر میں بدی کی اور نباط کے بیٹے یرُبعا م کے گُناہوں سے جِن سے اُس نے اِسرا ئیل سے گُناہ کرایا اپنی ساری عُمر باز نہ آیا۔
19. اور شاہِ اسُور پُول اُس کے مُلک پر چڑھ آیا ۔ سو مناحِم نے ہزار قِنطار چاندی پُول کو نذر کی تاکہ وہ اُس کی دست گِیری کرے اور سلطنت کو اُس کے ہاتھ میں مُستحکم کر دے۔
20. اور مناحِم نے یہ نقدی شاہِ اسُور کو دینے کے لِئے اِسرا ئیل سے یعنی سب بڑے بڑے دَولت مندوں سے پچاس پچاس مِثقال فی کس کے حِساب سے جبراً لی ۔ سو اسُور کا بادشاہ لَوٹ گیا اور اُس مُلک میں نہ ٹھہرا۔
21. اور مناحِم کے باقی کام اور سب کُچھ جو اُس نے کِیا سو کیا وہ اِسرا ئیل کے بادشاہوں کی توارِیخ کی کِتاب میں قلم بند نہیں؟۔
22. اور مناحِم اپنے باپ دادا کے ساتھ سو گیا اور اُس کا بیٹا فِقحیا ہ اُس کی جگہ بادشاہ ہُؤا۔
23. اور شاہِ یہُودا ہ عزریا ہ کے پچاسویں سال مناحِم کا بیٹا فِقحیا ہ سامرِ یہ میں اِسرا ئیل پر سلطنت کرنے لگا اور اُس نے دو برس سلطنت کی۔
24. اور اُس نے خُداوند کی نظر میں بدی کی ۔ وہ نباط کے بیٹے یرُبعا م کے گُناہوں سے جِن سے اُس نے اِسرا ئیل سے گُناہ کرایا باز نہ آیا۔