۲-سلاطِین 13:1-13 Urdu Bible Revised Version (URD)

1. اور شاہِ یہُودا ہ اخزیا ہ کے بیٹے یُوآ س کے تیئِیسویں برس سے یاہُو کا بیٹا یہُوآ خز سامرِ یہ میں اِسرا ئیل پر سلطنت کرنے لگا اور اُس نے سترہ برس سلطنت کی۔

2. اور اُس نے خُداوند کی نظر میں بدی کی اور نباط کے بیٹے یرُبعا م کے گُناہوں کی پَیروی کی جِن سے اُس نے بنی اِسرائیل سے گُناہ کرایا ۔ اُس نے اُن سے کنارہ نہ کِیا۔

3. اور خُداوند کا غُصّہ بنی اِسرائیل پر بھڑکا اور اُس نے اُن کو بار بار شاہِ ارا م حزا ئیل اور حزا ئیل کے بیٹے بِن ہدد کے قابُو میں کر دِیا۔

4. اور یہُوآ خز خُداوند کے حضُور گِڑگِڑایا اور خُداوند نے اُس کی سُنی کیونکہ اُس نے اِسرا ئیل کی مظلُومی کو دیکھا کہ ارا م کا بادشاہ اُن پر کَیسا ظُلم کرتا ہے۔

5. (اور خُداوند نے بنی اِسرائیل کو ایک نجات دینے والا عِنایت کِیا ۔ سو وہ ارامیوں کے ہاتھ سے نِکل گئے اور بنی اِسرائیل پہلے کی طرح اپنے ڈیروں میں رہنے لگے۔

6. تَو بھی اُنہوں نے یرُبعا م کے گھرانے کے گُناہوں سے جِن سے اُس نے بنی اِسرائیل سے گُناہ کرایا کنارہ کشی نہ کی بلکہ اُن ہی پر چلتے رہے اور یسِیرت بھی سامرِ یہ میں رہی)۔

7. اور اُس نے یہُوآ خز کے لِئے لوگوں میں سے صِرف پچاس سوار اور دس رتھ اور دس ہزار پِیادے چھوڑے اِس لِئے کہ ارا م کے بادشاہ نے اُن کو تباہ کر ڈالا اور رَوند رَوند کر خاک کی مانِند کر دِیا۔

8. اور یہُوآ خز کے باقی کام اور سب کُچھ جو اُس نے کِیا اور اُس کی قُوّت سو کیا وہ اِسرا ئیل کے بادشاہوں کی توارِیخ کی کِتاب میں قلم بند نہیں؟۔

9. اور یہُوآ خز اپنے باپ دادا کے ساتھ سو گیا اور اُنہوں نے اُسے سامر یہ میں دفن کِیا اور اُس کا بیٹا یُوآس اُس کی جگہ بادشاہ ہُؤا۔

10. اور شاہِ یہُودا ہ یُوآ س کے سَینتیسویں برس یہُوآ خز کا بیٹا یہُوآ س سامرِ یہ میں اِسرا ئیل پر سلطنت کرنے لگا اور اُس نے سولہ برس سلطنت کی۔

11. اور اُس نے خُداوند کی نظر میں بدی کی اور نباط کے بیٹے یرُبعا م کے گُناہوں سے جِن سے اُس نے ا ِسرا ئیل سے گُناہ کرایا باز نہ آیا بلکہ اُن ہی پر چلتا رہا۔

12. اور یُوآ س کے باقی کام اور سب کُچھ جو اُس نے کِیا اور اُس کی قُوّت جِس سے وہ شاہِ یہُودا ہ امصِیا ہ سے لڑا سو کیا وہ اِسرا ئیل کے بادشاہوں کی توارِیخ کی کِتاب میں قلم بند نہیں؟۔

13. اور یُوآ س اپنے باپ دادا کے ساتھ سو گیا اور یرُبعا م اُس کے تخت پر بَیٹھا اور یُوآ س سامرِ یہ میں اِسرا ئیل کے بادشاہوں کے ساتھ دفن ہُؤا۔

۲-سلاطِین 13