31. پر یاہُو نے خُداوند اِسرا ئیل کے خُدا کی شرِیعت پر اپنے سارے دِل سے چلنے کی فِکر نہ کی ۔ وہ یرُبعا م کے گُناہوں سے جِن سے اُس نے اِسرا ئیل سے گُناہ کرایا الگ نہ ہُؤا۔
32. اُن دِنوں خُداوند اِسرا ئیل کو گھٹانے لگا اور حزائیل نے اُن کو اِسرا ئیل کی سب سرحدّوں میں مارا۔
33. یعنی یَرد ن سے لے کر مشرِق کی طرف جِلعاد کے سارے مُلک میں اور جدّیوں اور رُوبینِیوں اور منسّیوں کو عروعیر سے جو وادیِ ارنُو ن میں ہے یعنی جِلعاد اور بسن کو بھی۔
34. اور یاہُو کے باقی کام اور سب جو اُس نے کِیا اور اُس کی ساری قُوّت کا بیان سو کیا وہ اِسرا ئیل کے بادشاہوں کی توارِیخ کی کِتاب میں قلمبند نہیں؟۔