۲- توارِیخ 5:9-14 Urdu Bible Revised Version (URD)

9. اور وہ چوبیں اَیسی لمبی تِھیں کہ اُن کے سِرے صندُوق سے نِکلے ہُوئے اِلہام گاہ کے آگے دِکھائی دیتے تھے پر باہِر سے نظر نہیں آتے تھے اور وہ آج کے دِن تک وہِیں ہیں۔

10. اور اُس صندُوق میں کُچھ نہ تھا سِوا پتّھر کی اُن دو لَوحوں کے جِن کو مُوسیٰ نے حور ب پر اُس میں رکھّا تھا جب خُداوند نے بنی اِسرائیل سے جِس وقت وہ مِصر سے نِکلے تھے عہد باندھا۔

11. اور اَیسا ہُؤا کہ جب کاہِن پاک مکان سے نِکلے (کیونکہ سب کاہِن جو حاضِر تھے اپنے کو پاک کر کے آئے تھے اور باری باری خِدمت نہیں کرتے تھے۔

12. اور لاوی جو گاتے تھے وہ سب کے سب جَیسے آسف اور ہَیما ن اور یدُو تُون اور اُن کے بیٹے اور اُن کے بھائی کتانی کپڑے سے مُلبّس ہو کر اور جھانجھ اور سِتار اور بربط لِئے ہُوئے مذبح کے مشرِقی کنارے پر کھڑے تھے اور اُن کے ساتھ ایک سَو بِیس کاہِن تھے جو نرسِنگے پُھونک رہے تھے)۔

13. تو اَیسا ہُؤا کہ جب نرسِنگے پُھونکنے والے اور گانے والے مِل گئے تاکہ خُداوند کی حمد اور شُکرگُذاری میں اُن سب کی ایک آواز سُنائی دے اور جب نرسِنگوں اور جھانجھوں اور مُوسِیقی کے سب سازوں کے ساتھ اُنہوں نے اپنی آواز بُلند کر کے خُداوند کی سِتایش کی کہوہ بھلا ہےکیونکہ اُس کی رحمت ابدی ہےتو وہ گھر جو خُداوند کا مسکن ہے ابر سے بھر گیا۔

14. یہاں تک کہ کاہِن ابر کے سبب سے خِدمت کے لِئے کھڑے نہ رہ سکے اِس لِئے کہ خُدا کا گھر خُداوند کے جلال سے معمُور ہو گیا تھا۔

۲- توارِیخ 5