8. اور اُس نے دس میزیں بھی بنائِیں اور اُن کو ہَیکل میں پانچ د ہنی اور پانچ بائِیں طرف رکھّا اور اُس نے سونے کے سَو کٹورے بنائے۔
9. اور اُس نے کاہِنوں کا صحن اور بڑا صحن اور اُس صحن کے دروازوں کو بنایا اور اُن کے کِواڑوں کو پِیتل سے منڈھا۔
10. اور اُس نے اُس بڑے حَوض کو مشرِق کی طرف دہنے ہاتھ جنُوبی رُخ پر رکھّا۔
11. اور حُورا م نے برتن اور بیلچے اور کٹورے بنائے ۔ سو حُورا م نے اُس کام کو جِسے وہ سُلیما ن بادشاہ کے لِئے خُدا کے گھر میں کر رہا تھا تمام کِیا۔
12. یعنی دونوں سُتُون اور کُرے اور دونوں تاج جواُن دونوں سُتُونوں پر تھےاور سُتُونوں کی چوٹی پر کے تاجوں کے دونوں کُروں کوڈھانکنے کی دونوں جالِیاں۔
13. اور دونوں جالِیوں کے لِئے چار سَو انار یعنی ہرجالی کے لِئے اناروں کی دو دو قطاریں تاکہسُتُونوں پر کے تاجوں کے دونوں کُرےڈھک جائیں۔
14. اور اُس نے کُرسِیاں بھی بنائِیںاور اُن کُرسیوں پر حَوض لگائے۔
15. اور ایک بڑا حَوض اور اُس کے نِیچے بارہ بَیل۔
16. اور دیگیں ۔ بیلچے اور کانٹے اور اُس کے سب ظرُوف اُس کے باپ حُورا م نے سُلیما ن بادشاہ کے لِئے خُداوند کے گھر کے لِئے جھلکتے ہُوئے پِیتل کے بنائے۔
17. اور بادشاہ نے اُن سب کو یَرد ن کے مَیدان میں سُکّات اور صرِیدا کے درمِیان کی چِکنی مِٹّی میں ڈھالا۔
18. اور سُلیما ن نے یہ سب ظرُوف اِس کثرت سے بنائے کہ اُس پِیتل کا وزن معلُوم نہ ہو سکا۔
19. اور سُلیما ن نے اُن سب ظرُوف کو جو خُدا کے گھر میں تھے بنایا یعنی سونے کی قُربان گاہ اور وہ میزیں بھی جِن پر نذر کی روٹِیاں رکھّی جاتی تِھیں۔