13. اور دونوں جالِیوں کے لِئے چار سَو انار یعنی ہرجالی کے لِئے اناروں کی دو دو قطاریں تاکہسُتُونوں پر کے تاجوں کے دونوں کُرےڈھک جائیں۔
14. اور اُس نے کُرسِیاں بھی بنائِیںاور اُن کُرسیوں پر حَوض لگائے۔
15. اور ایک بڑا حَوض اور اُس کے نِیچے بارہ بَیل۔
16. اور دیگیں ۔ بیلچے اور کانٹے اور اُس کے سب ظرُوف اُس کے باپ حُورا م نے سُلیما ن بادشاہ کے لِئے خُداوند کے گھر کے لِئے جھلکتے ہُوئے پِیتل کے بنائے۔
17. اور بادشاہ نے اُن سب کو یَرد ن کے مَیدان میں سُکّات اور صرِیدا کے درمِیان کی چِکنی مِٹّی میں ڈھالا۔
18. اور سُلیما ن نے یہ سب ظرُوف اِس کثرت سے بنائے کہ اُس پِیتل کا وزن معلُوم نہ ہو سکا۔
19. اور سُلیما ن نے اُن سب ظرُوف کو جو خُدا کے گھر میں تھے بنایا یعنی سونے کی قُربان گاہ اور وہ میزیں بھی جِن پر نذر کی روٹِیاں رکھّی جاتی تِھیں۔