۲- توارِیخ 4:10-22 Urdu Bible Revised Version (URD)

10. اور اُس نے اُس بڑے حَوض کو مشرِق کی طرف دہنے ہاتھ جنُوبی رُخ پر رکھّا۔

11. اور حُورا م نے برتن اور بیلچے اور کٹورے بنائے ۔ سو حُورا م نے اُس کام کو جِسے وہ سُلیما ن بادشاہ کے لِئے خُدا کے گھر میں کر رہا تھا تمام کِیا۔

12. یعنی دونوں سُتُون اور کُرے اور دونوں تاج جواُن دونوں سُتُونوں پر تھےاور سُتُونوں کی چوٹی پر کے تاجوں کے دونوں کُروں کوڈھانکنے کی دونوں جالِیاں۔

13. اور دونوں جالِیوں کے لِئے چار سَو انار یعنی ہرجالی کے لِئے اناروں کی دو دو قطاریں تاکہسُتُونوں پر کے تاجوں کے دونوں کُرےڈھک جائیں۔

14. اور اُس نے کُرسِیاں بھی بنائِیںاور اُن کُرسیوں پر حَوض لگائے۔

15. اور ایک بڑا حَوض اور اُس کے نِیچے بارہ بَیل۔

16. اور دیگیں ۔ بیلچے اور کانٹے اور اُس کے سب ظرُوف اُس کے باپ حُورا م نے سُلیما ن بادشاہ کے لِئے خُداوند کے گھر کے لِئے جھلکتے ہُوئے پِیتل کے بنائے۔

17. اور بادشاہ نے اُن سب کو یَرد ن کے مَیدان میں سُکّات اور صرِیدا کے درمِیان کی چِکنی مِٹّی میں ڈھالا۔

18. اور سُلیما ن نے یہ سب ظرُوف اِس کثرت سے بنائے کہ اُس پِیتل کا وزن معلُوم نہ ہو سکا۔

19. اور سُلیما ن نے اُن سب ظرُوف کو جو خُدا کے گھر میں تھے بنایا یعنی سونے کی قُربان گاہ اور وہ میزیں بھی جِن پر نذر کی روٹِیاں رکھّی جاتی تِھیں۔

20. اور خالِص سونے کے شمعدان مع چراغوں کے تاکہ وہ دستُور کے مُوافِق اِلہام گاہ کے آگے روشن رہیں۔

21. اور سونے بلکہ کُندن کے پُھول اور چراغ اور چِمٹے۔

22. اور گُلگِیر اور کٹورے اور چمچے اور بخُوردان خالِص سونے کے اور مسکن کا مدخل یعنی اُس کے اندرُونی دروازے پاکترِین مکان کے لِئے اور گھر یعنی ہَیکل کے دروازے سونے کے تھے۔

۲- توارِیخ 4