9. اور منسّی نے یہُودا ہ اور یروشلیِم کے باشِندوں کو یہاں تک گُمراہ کِیا کہ اُنہوں نے اُن قَوموں سے بھی زِیادہ بدی کی جِن کو خُداوند نے بنی اِسرائیل کے سامنے سے ہلاک کِیا تھا۔
10. اور خُداوند نے منسّی اور اُس کے لوگوں سے باتیں کِیں پر اُنہوں نے کُچھ دھیان نہ دِیا۔
11. اِس لئِے خُداوند اُن پر شاہِ اسُور کے سِپہ سالاروں کو چڑھا لایا جو منسّی کو زنجِیروں سے جکڑ کر اور بیڑیاں ڈال کر بابل کو لے گئے۔
12. جب وہ مُصِیبت میں پڑا تو اُس نے خُداوند اپنے خُدا سے مِنّت کی اور اپنے باپ دادا کے خُدا کے حضُور نِہایت خاکسار بنا۔
13. اور اُس نے اُس سے دُعا کی ۔ تب اُس نے اُس کی دُعاقبُول کر کے اُس کی فریاد سُنی اور اُسے اُس کی مملکت میں یروشلیِم کو واپس لایا ۔ تب منسّی نے جان لِیا کہ خُداوند ہی خُدا ہے۔
14. اِس کے بعد اُس نے داؤُد کے شہر کے لِئے جیحُو ن کے مغرِب کی طرف وادی میں مچھلی پھاٹک کے مدخل تک ایک باہر کی دِیوار اُٹھائی اور عوفل کو گھیرا اور اُسے بُہت اُونچا کِیا اور یہُودا ہ کے سب فصِیل دار شہروں میں بہادُر جنگی سردار رکھّے۔