1. یُوتام پچِّیس برس کا تھا جب وہ سلطنت کرنے لگا اور اُس نے سولہ برس یروشلیِم میں سلطنت کی ۔ اُس کی ماں کا نام یرُو سہ تھا جو صدُو ق کی بیٹی تھی۔
2. اور اُس نے وُہی جو خُداوند کی نظر میں درُست ہے ٹِھیک اَیسا ہی کِیا جَیسا اُس کے باپ عُزّیاہ نے کِیا تھا مگر وہ خُداوند کی ہَیکل میں نہ گُھسا پر لوگ گُناہ کرتے ہی رہے۔
3. اور اُس نے خُداوند کے گھر کا بالائی دروازہ بنایا اور عوفل کی دِیوار پر اُس نے بُہت کُچھ تعمِیر کِیا۔
4. اور یہُودا ہ کے کوہِستانی مُلک میں اُس نے شہر تعمِیرکِئے اور جنگلوں میں قلعے اور بُرج بنوائے۔