۲- توارِیخ 2:6-13 Urdu Bible Revised Version (URD)

6. لیکن کَون اُس کے لِئے گھر بنانے کے قابِل ہے؟ جِس حال کہ آسمان میں بلکہ آسمانوں کے آسمان میں بھی وہ سما نہیں سکتا تو بھلا مَیں کَون ہُوں جو اُس کے حضُور بخُور جلانے کے سِوا کِسی اَور خیال سے اُس کے لِئے گھر بناؤُں؟۔

7. سو اب تُو میرے پاس ایک اَیسے شخص کو بھیج دے جو سونے اور چاندی اور پِیتل اور لوہے کے کام میں اور ارغوانی اور قِرمزی اور نِیلے کپڑے کے کام میں ماہِر ہو اور نقّاشی بھی جانتا ہو تاکہ وہ اُن کارِیگروں کے ساتھ رہے جومیرے باپ داؤُد کے ٹھہرائے ہُوئے یہُودا ہ اور یروشلیِم میں میرے پاس ہیں۔

8. اور دیودار اور صنوبر اور صندل کے لٹّھے لُبنان سے میرے پاس بھیجنا کیونکہ مَیں جانتا ہُوں کہ تیرے نَوکر لُبنان کی لکڑی کاٹنے میں ہوشیار ہیں اور میرے نَوکر تیرے نَوکروں کے ساتھ رہ کر۔

9. میرے لِئے بُہت سی لکڑی تیّار کریں گے کیونکہ وہ گھر جو مَیں بنانے کو ہُوں نِہایت عالِیشان ہو گا۔

10. اور مَیں تیرے نَوکروں یعنی لکڑی کاٹنے والوں کو بِیس ہزار کُر صاف کِیا ہُؤا گیہُوں اور بِیس ہزار کُر جَو اور بِیس ہزار بت مَے اور بِیس ہزار بت تیل دُوں گا۔

11. تب صُور کے بادشاہ حُورا م نے جواب لِکھ کر اُسے سُلیما ن کے پاس بھیجا کہ چُونکہ خُداوند کو اپنے لوگوں سے مُحبّت ہے اِس لِئے اُس نے تُجھ کو اُن کا بادشاہ بنایا ہے۔

12. اور حُورا م نے یہ بھی کہا خُداوند اِسرائیل کا خُدا جِس نے آسمان اور زمِین کو پَیدا کِیا مُبارک ہو کہ اُس نے داؤُد بادشاہ کو ایک دانا بیٹا فہم و معرفت سے معمُور بخشا تاکہ وہ خُداوند کے لِئے ایک گھر اور اپنی سلطنت کے لِئے ایک گھر بنائے۔

13. سو مَیں نے اپنے باپ حُورا م کے ایک ہوشیار شخص کو جو دانِش سے معمُور ہے بھیج دِیا ہے۔

۲- توارِیخ 2