1. اور اُس کا بیٹا یہُوسفط اُس کی جگہ بادشاہ ہُؤا اور اُس نے اِسرائیل کے مُقابِل اپنے آپ کو قوِی کِیا۔
2. اور اُس نے یہُودا ہ کے سب فصِیل دار شہروں میں فَوجیں رکھّیں اور یہُودا ہ کے مُلک میں اور افرائِیم کے اُن شہروں میں جِن کو اُس کے باپ آسا نے لے لِیا تھا چَوکِیاں بِٹھائِیں۔