۱-کُرِنتھِیوں 8:1-3 Urdu Bible Revised Version (URD)

1. اب بُتوں کی قُربانِیوں کی بابت یہ ہے ۔ہم جانتے ہیں کہ ہم سب عِلم رکھتے ہیں ۔ عِلم غرُور پَیدا کرتا ہے لیکن مُحبّت ترقّی کا باعِث ہے۔

2. اگر کوئی گُمان کرے کہ مَیں کُچھ جانتا ہُوں تو جَیسا جاننا چاہیے وَیسا اب تک نہیں جانتا۔

3. لیکن جو کوئی خُدا سے مُحبّت رکھتا ہے اُس کو خُدا پہچانتا ہے۔

۱-کُرِنتھِیوں 8