۱-کُرِنتھِیوں 7:1-4 Urdu Bible Revised Version (URD)

1. جو باتیں تُم نے لِکھی تِھیں اُن کی بابت یہ ہے ۔ مَرد کے لِئے اچّھا ہے کہ عَورت کو نہ چُھوئے۔

2. لیکن حرام کاری کے اندیشہ سے ہر مَرد اپنی بِیوی اور ہر عَورت اپنا شَوہر رکھّے۔

3. شَوہر بِیوی کا حق ادا کرے اور وَیسا ہی بِیوی شَوہر کا۔

4. بِیوی اپنے بدن کی مُختار نہیں بلکہ شَوہر ہے ۔ اِسی طرح شَوہر بھی اپنے بدن کا مُختار نہیں بلکہ بِیوی۔

۱-کُرِنتھِیوں 7