۱-سموئیل 27:6-11 Urdu Bible Revised Version (URD)

6. سو اکِیس نے اُس دِن صِقلاج اُسے دِیا ۔ اِس لِئے صِقلاج آج کے دِن تک یہُوداہ کے بادشاہوں کا ہے۔

7. اور داؤُد فِلستِیوں کی سرزمِین میں کُل ایک برس اور چار مہِینے تک رہا۔

8. اور داؤُد اور اُس کے لوگوں نے جا کر جسُوریوں اور جزریوں اور عمالیقِیوں پر حملہ کِیا کیونکہ وہ شور کی راہ سے مِصر کی حد تک اُس سرزمِین کے قدِیم باشِندے تھے۔

9. اور داؤُد نے اُس سرزمِین کو تباہ کر ڈالا اور عَورت مَرد کِسی کو جِیتا نہ چھوڑا اور اُن کی بھیڑ بکریاں اور بَیل اور گدھے اور اُونٹ اور کپڑے لے کر لَوٹا اور اکِیس کے پاس گیا۔

10. اکِیس نے پُوچھا کہ آج تُم نے کِدھر لُوٹ مار کی؟ داؤُد نے کہا یہُوداہ کے جنُوب اور یرحمییلیوں کے جنُوب اور قینِیوں کے جنُوب میں۔

11. اور داؤُد اُن میں سے ایک مَرد یا عَورت کو بھی جِیتا بچا کر جات میں نہیں لاتا تھا اور کہتا تھا کہ کہِیں وہ ہماری قلعی نہ کھول دیں اور کہہ دیں کہداؤُد نے اَیسا اَیسا کِیا اور جب سے وہ فِلستِیوں کی مملکت میں بسا ہے تب سے اُس کا یِہی طرِیقہ رہا ہے۔

۱-سموئیل 27