۱-سموئیل 27:4-10 Urdu Bible Revised Version (URD)

4. اور ساؤُل کو خبر مِلی کہداؤُد جات کو بھاگ گیا ۔ تب اُس نے پِھر کبھی اُس کی تلاش نہ کی۔

5. اور داؤُد نے اکِیس سے کہا کہ اگر مُجھ پر تیرے کرم کی نظر ہے تو مُجھے اِس مُلک کے شہروں میں کہِیں جگہ دِلا دے تاکہ مَیں وہاں بسُوں ۔ تیرا خادِم تیرے ساتھ دارُالسّلطنت میں کیوں رہے؟۔

6. سو اکِیس نے اُس دِن صِقلاج اُسے دِیا ۔ اِس لِئے صِقلاج آج کے دِن تک یہُوداہ کے بادشاہوں کا ہے۔

7. اور داؤُد فِلستِیوں کی سرزمِین میں کُل ایک برس اور چار مہِینے تک رہا۔

8. اور داؤُد اور اُس کے لوگوں نے جا کر جسُوریوں اور جزریوں اور عمالیقِیوں پر حملہ کِیا کیونکہ وہ شور کی راہ سے مِصر کی حد تک اُس سرزمِین کے قدِیم باشِندے تھے۔

9. اور داؤُد نے اُس سرزمِین کو تباہ کر ڈالا اور عَورت مَرد کِسی کو جِیتا نہ چھوڑا اور اُن کی بھیڑ بکریاں اور بَیل اور گدھے اور اُونٹ اور کپڑے لے کر لَوٹا اور اکِیس کے پاس گیا۔

10. اکِیس نے پُوچھا کہ آج تُم نے کِدھر لُوٹ مار کی؟ داؤُد نے کہا یہُوداہ کے جنُوب اور یرحمییلیوں کے جنُوب اور قینِیوں کے جنُوب میں۔

۱-سموئیل 27