۱-سموئیل 13:6-8 Urdu Bible Revised Version (URD)

6. جب بنی اِسرائیل نے دیکھا کہ وہ آفت میں مُبتلا ہو گئے کیونکہ لوگ پریشان تھے تو وہ غاروں اور جھاڑِیوں اور چٹانوں اور گڑھیوں اور گڑھوں میں جا چُھپے۔

7. اور بعض عِبرانی یَرد ن کے پار جد اور جِلعاد کے عِلاقہ کو چلے گئےپر ساؤُل جِلجا ل ہی میں رہا اور سب لوگ کانپتے ہُوئے اُس کے پِیچھے پِیچھے رہے۔

8. اور وہ وہاں سات دِن سموئیل کے مُقرّرہ وقت کے مُطابِق ٹھہرا رہا پر سموئیل جِلجا ل میں نہ آیا اور لوگ اُس کے پاس سے اِدھر اُدھر ہو گئے۔

۱-سموئیل 13