۱-سلاطِین 5:9-18 Urdu Bible Revised Version (URD)

9. میرے مُلازِم اُن کو لُبنان سے اُتار کر سمُندر تک لائیں گے اور مَیں اُن کے بیڑے بندھوا دُوں گا تاکہ سمُندر ہی سمُندر اُس جگہ جائیں جِسے تُو ٹھہرائے اور وہاں اُن کو کُھلوا دُوں گا ۔ پِھر تُو اُن کو لے لینا اور تُو میرے گھرانے کے لِئے رسد دے کر میری مرضی پُوری کرنا۔

10. پس حِیرا م نے سُلیما ن کو اُس کی مرضی کے مُطابِق دیودار کی لکڑی اور صنَوبر کی لکڑی دی۔

11. اور سُلیما ن نے حِیرا م کو اُس کے گھرانے کے کھانے کے لِئے بِیس ہزار کور گیہُوں اور بِیس کور خالِص تیل دِیا ۔ اِسی طرح سُلیما ن حِیرا م کو سال بسال دیتا رہا۔

12. اور خُداوند نے سُلیما ن کو جَیسا اُس نے اُس سے وعدہ کِیا تھا حِکمت بخشی اور حِیرا م اور سُلیما ن کے درمِیان صُلح تھی اور اُن دونوں نے باہم عہد باندھ لِیا۔

13. اور سُلیما ن بادشاہ نے سارے اِسرا ئیل میں سے بیگاری لگائے ۔ وہ بیگاری تِیس ہزار آدمی تھے۔

14. اور وہ ہر مہِینہ اُن میں سے دس دس ہزار کو باری باری سے لُبنان بھیجتا تھا ۔ سو وہ ایک مہِینہ لُبنان پر اور دو مہِینے اپنے گھر رہتے اور ادُو نرام اُن بیگارِیوں کے اُوپر تھا۔

15. اور سُلیما ن کے ستّر ہزار بوجھ اُٹھانے والے اور اسّی ہزار درخت کاٹنے والے پہاڑوں میں تھے۔

16. اِن کے علاوہ سُلیما ن کے تِین ہزار تِین سَو خاص مَنصبدار تھے جو اِس کام پر مُختار تھے اور اُن لوگوں پر جو کام کرتے تھے سردار تھے۔

17. اور بادشاہ کے حُکم سے وہ بڑے بڑے بیش قِیمت پتّھر نِکال کر لائے تاکہ گھر کی بُنیاد گھڑے ہُوئے پتّھروں کی ڈالی جائے۔

18. اور سُلیما ن کے مِعماروں اور حِیرا م کے مِعماروں اور جبلِیوں نے اُن کو تراشا اور گھر کی تعمِیر کے لِئے لکڑی اور پتھّروں کو تیّار کِیا۔

۱-سلاطِین 5