4. اور یہوید ع کا بیٹا بِنایا ہ لشکر کا سرداراور صدُو ق اور ابیاتر کاہِن تھے۔
5. اور ناتن کا بیٹا عزر یاہ مَنصبداروں کا داروغہ تھااور ناتن کا بیٹازبُود کاہِن اور بادشاہ کا دوست تھا۔
6. اور اخِیسر محلّ کا دِیواناور عبدا کا بیٹا ادو نرام بیگار کا مُنصرِم تھا۔
7. اور سُلیما ن نے سب اِسرا ئیل پر بارہ مَنصبدار مُقرّر کِئے جو بادشاہ اور اُس کے گھرانے کے لِئے رسد پُہنچاتے تھے ۔ ہر ایک کو سال میں مہِینہ بھر رسد پُہنچانی پڑتی تھی۔
8. اُن کے نام یہ ہیں ۔افرائِیم کے کوہِستانی مُلک میں بِن حُور۔
9. اور مقص اورسعلبِیم اور بَیت شمس اور اَیلو نبَیت حنان میں بِن دِقر۔
10. اور اربوت میں بِن حصد تھا اور شوکہ اور حِفر کیساری سرزمِین اُس کے عِلاقہ میں تھی۔
11. اور دور کے سارے مُرتفع عِلاقہ میں بِن ابِیند ابتھا اور سُلیما ن کی بیٹی طافت اُس کی بِیویتھی۔
12. اور اخیلُود کا بیٹا بعنہ تھا جِس کے سپُرد تعنک اورمجِدّو اور سارا بَیت شا ن تھا جو ضرتا ن سےمُتّصِل اور یزرعیل کے نِیچے بَیت شا ن سےابیل محُولہ تک یعنی یُقمعا م سے اُدھر تک تھا۔
13. اور بِن جبرراما ت جِلعاد میں تھا اور منسّی کےبیٹے یائِیر کی بستِیاں جو جِلعاد میں ہیں اُسکے سپُرد تِھیں اور بسن میں ارجُو ب کا عِلاقہبھی اِسی کے سپُرد تھا جِس میں ساٹھ بڑےشہر تھے جِن کی شہر پناہیں اور پِیتل کےبینڈے تھے۔
14. اور عِدُّو کا بیٹا اخیِندا ب محنایم میں تھا۔
15. اور اخِیمعض نفتا لی میں تھا ۔ اِس نے بھی سُلیما نکی بیٹی بِسمت کو بیاہ لِیا تھا۔
16. اور حُوسی کا بیٹا بعنہ آشر اور علوت میں تھا۔