۱-تھِسّلُنیکیوں 5:15-20 Urdu Bible Revised Version (URD)

15. خبردار! کوئی کِسی سے بدی کے عِوض بدی نہ کرے بلکہ ہر وقت نیکی کرنے کے درپَے رہو ۔ آپس میں بھی اور سب سے۔

16. ہر وقت خُوش رہو۔

17. بِلاناغہ دُعا کرو۔

18. ہر ایک بات میں شُکر گُذاری کرو کیونکہ مسِیح یِسُوع میں تُمہاری بابت خُدا کی یہی مرضی ہے۔

19. رُوح کو نہ بُجھاؤ۔

20. نبُوّتوں کی حقارت نہ کرو۔

۱-تھِسّلُنیکیوں 5