۱-تِیمُتھِیُس 4:4-9 Urdu Bible Revised Version (URD)

4. کیونکہ خُدا کی پَیدا کی ہُوئی ہر چِیز اچھّی ہے اور کوئی چِیز اِنکار کے لائِق نہیں بشرطیکہ شُکرگُذاری کے ساتھ کھائی جائے۔

5. اِس لِئے کہ خُدا کے کلام اور دُعا سے پاک ہو جاتی ہے۔

6. اگر تُو بھائِیوں کو یہ باتیں یاد دِلائے گاتو مسِیح یِسُوع کا اچھّا خادِم ٹھہرے گااور اِیمان اور اُس اچھّی تعلِیم کی باتوں سے جِس کی تُو پَیروی کرتا آیا ہے پروَرِش پاتا رہے گا۔

7. لیکن بیہُودہ اور بُوڑِھیوں کی سی کہانِیوں سے کنارہ کر اور دِین داری کے لِئے رِیاضت کر۔

8. کیونکہ جِسمانی رِیاضت کا فائِدہ کم ہے لیکن دِین داری سب باتوں کے لِئے فائِدہ مند ہے اِس لِئے کہ اب کی اور آیندہ کی زِندگی کا وعدہ بھی اِسی کے لِئے ہے۔

9. یہ بات سچ ہے اور ہر طرح سے قبُول کرنے کے لائِق۔

۱-تِیمُتھِیُس 4