1. یہ بات سچ ہے کہ جو شخص نِگہبان کا عُہدہ چاہتا ہے وہ اچّھے کام کی خواہِش کرتا ہے۔
2. پس نِگہبان کو بے اِلزام ۔ ایک بِیوی کا شَوہر ۔ پرہیزگار ۔ مُتّقی ۔ شایستہ ۔ مُسافِر پرور اور تعلِیم دینے کے لائِق ہونا چاہیے۔
3. نشہ میں غُل مچانے والا یا مار پِیٹ کرنے والا نہ ہو بلکہ حلِیم ہو ۔ نہ تکراری نہ زَر دوست۔
4. اپنے گھر کا بخُوبی بند و بست کرتا ہو اور اپنے بچّوں کو کمال سنجِیدگی سے تابِع رکھتا ہو۔