۱-تِیمُتھِیُس 2:10-15 Urdu Bible Revised Version (URD)

10. بلکہ نیک کاموں سے جَیسا خُدا پرستی کا اِقرار کرنے والی عَورتوں کو مُناسِب ہے۔

11. عَورت کو چُپ چاپ کمال تابِع داری سے سِیکھنا چاہیے۔

12. اور مَیں اِجازت نہیں دیتا کہ عَورت سِکھائے یا مَرد پر حُکم چلائے بلکہ چُپ چاپ رہے۔

13. کیونکہ پہلے آدم بنایا گیا ۔ اُس کے بعد حوّا۔

14. اور آدم نے فرِیب نہیں کھایا بلکہ عَورت فرِیب کھا کر گُناہ میں پڑ گئی۔

15. لیکن اَولاد ہونے سے نجات پائے گی بشرطیکہ وہ اِیمان اور مُحبّت اور پاکِیزگی میں پرہیزگاری کے ساتھ قائِم رہیں۔

۱-تِیمُتھِیُس 2