۱-توارِیخ 8:27-40 Urdu Bible Revised Version (URD)

27. اور یعرسیاہ اور الیاہ اور زِکر ی جو بنی یروحام ہیں۔

28. یہ اپنی پُشتوں میں آبائی خاندانوں کے سردار اور رئِیس تھے اور یروشلیِم میں رہتے تھے۔

29. اور جِبعو ن میں جِبعو ن کا باپ رہتا تھا جِس کی بِیوی کا نام معکہ تھا۔

30. اور اُس کا پہلوٹھا بیٹا عبدو ن اور صُور اورقِیس اور بعل اور ندب۔

31. اور جدور اور اخیو اور زکر۔

32. اور مِقلو ت سے سِما ہ پَیدا ہُؤا اور وہ بھی اپنے بھائیوں کے ساتھ یروشلیِم میں اپنے بھائیوں کے سامنے رہتے تھے۔

33. اور نیر سے قِیس پَیدا ہُؤا اور قِیس سے ساؤُل پَیداہُؤا اور ساؤُل سے یہُونتن اورملکِیشُو ع اور ابِیندا ب اور اشبعل پَیدا ہُوئے۔

34. اور یہُونتن کا بیٹا مریبعل تھا اور مریبعل سے مِیکا ہ پَیدا ہُؤا۔

35. اور بنی مِیکاہ فِیتو ں اور ملک اور تار یع اور آخز تھے۔

36. اور آخز سے یہُوعد ہ پَیدا ہُؤا اور یہُوعد ہ سے علمت اور عزماو ت اور زِمر ی پَیدا ہُوئے اور زِمر ی سے موضا پَیدا ہُؤا۔

37. اور موضا سے بِنعہ پَیدا ہُؤا ۔ بِنعہ کا بیٹا رافعہ ۔ رافعہ کا بیٹا الیِعسہ اور الیِعسہ کا بیٹا اصیِل۔

38. اوراصیِل کے چھ بیٹے تھے جِن کے نام یہ ہیں ۔ عزریقا م بوکرُ و اور اِسمٰعیل اورسغریا ہ اور عبد یاہ اور حنان ۔ یہ سب اصیل کے بیٹے تھے۔

39. اور اُس کے بھائی عیشق کے بیٹے یہ ہیں ۔ اُس کا پہلوٹھا اَولا م ۔ دُوسرا یعو س ۔ تِیسرا الیفلط۔

40. اور اَولا م کے بیٹے زبردست سُورما اور تِیرانداز تھے اور اُس کے بُہت سے بیٹے اور پوتے تھے جو ڈیڑھ سَو تھے ۔ یہ سب بنی بِنیمِین میں سے تھے۔

۱-توارِیخ 8