۱-توارِیخ 4:41-43 Urdu Bible Revised Version (URD)

41. اور وہ جِن کے نام لِکھے گئے ہیں شاہِ یہُودا ہ حِزقِیاہ کے ایّام میں آئے اور اُنہوں نے اُن کے پڑاؤ پر حملہ کِیا اور معُونِیم کو جو وہاں مِلے قتل کِیا اَیسا کہ وہ آج کے دِن تک نابُود ہیں اور اُن کی جگہ رہنے لگے کیونکہ اُن کے گلّوں کے لِئے وہاں چراگاہ تھی۔

42. اور اُن میں سے یعنی شمعُو ن کے بیٹوں میں سے پانچ سَو مَرد کوہِ شعِیر کو گئے اور یسعی کے بیٹے فلطیا ہ اور نعر یاہ اور رِفایا ہ اور عُزّی ایل اُن کے سردار تھے۔

43. اور اُنہوں نے اُن باقی عمالِیقیوں کو جو بچ رہے تھے قتل کِیا اور آج کے دِن تک وہِیں بسے ہُوئے ہیں۔

۱-توارِیخ 4