15. عوضم چھٹا داؤُ دساتواں۔
16. اور اُن کی بہنیں ضرُویاہ اور ابِیجیل تِھیںاور اَبی شے اور یُوآب اور عساہیل یہ تِینوں ضرُویا ہ کے بیٹے ہیں۔
17. اور ابِیجیل سے عماسا پَیدا ہُؤا اور عماسا کا باپ اِسمٰعیلی یتر تھا۔
18. اور حصرو ن کے بیٹے کالِب سے اُس کی بِیوی عزُوبہ اور یرِیعو ت کے اَولاد ہُوئی ۔ عزُو بہ کے بیٹے یہ ہیں یشر اور سُوباب اور اردُو ن۔
19. اورعزُوبہ مَر گئی اور کالِب نے اِفرات کو بیاہ لِیا جِس کے بطن سے حُور پَیدا ہُؤا۔
20. اور حُور سے اُوری پَیدا ہُؤا اور اُوری سے بضلِیئل پَیدا ہُؤا۔
21. اُس کے بعد حصرو ن جِلعا د کے باپ مکِیر کی بیٹی کے پاس گیا جِس سے اُس نے ساٹھ برس کی عُمر میں بیاہ کِیا تھا اور اُس کے بطن سے شجُو ب پَیدا ہُؤا۔
22. اور شجُو ب سے یائِیر پَیدا ہُؤا جو مُلکِ جِلعاد میں تیئِیس شہروں کا مالِک تھا۔